آسٹریلیا: 16سال سے کم عمربچوں پر یوٹیوب کے استعمال پر پابندی
آسٹریلیا نے بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر دنیا کی پہلی جامع پابندی کے تحت یوٹیوب کو بھی شامل کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا، تاہم اب حکومت نے یہ فیصلہ واپس لیتے ہوئے یوٹیوب کو بھی ان پلیٹ فارمز میں شامل کر دیا ہے جن پر پابندی دسمبر سے نافذ ہوگی۔ اس پابندی کے تحت 16 سال سے کم عمر بچے یوٹیوب ویڈیوز تو دیکھ سکیں گے، لیکن انہیں پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی، جو ویڈیوز اپ لوڈ کرنے یا کمنٹس جیسے انٹریکشن کے لیے ضروری ہوتا ہے۔
Leave A Comment