پیرو: بس کھائی میں گر گئی، 15 ہلاک اور 30 زخمی
پیرو کے پہاڑی علاقے میں بس کھائی میں گرنے سے 15 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ لیما سے لا مرسڈ شہر جانے والی ایک بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں 15 سے زائد افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔بس سڑک سے اتر کر ایک کھائی میں جا گری، جس میں 60 سے زائد افراد سوار تھے۔ ہلاک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں بس کو دو حصوں میں تقسیم ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پیرو میں بس کے حادثے غیر معمولی بات نہیں۔ اس سال پیرو میں یہ پہلا جان لیوا بس حادثہ نہیں ہے۔ جنوری میں ایک بس دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کے مطابق 2024 میں ملک میں ٹریفک حادثات میں تقریباً 3 ہزار 173 اموات ہوئیں۔
Leave A Comment