طیارہ حادثہ، لندن کے ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر تمام فلائٹس منسوخ
لندن کے ساؤتھ اینڈایئرپورٹ پر تمام فلائٹس منسوخ کردی گئیں۔ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن غیر اعلانیہ مدت تک بند رہے گا۔ساؤتھ اینڈ ایئرپورٹ پر چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوکر تباہ ہو گیا تھا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والی ایک فوٹیج میں سیاہ دھواں اٹھتا دکھایا گیا ہے۔ برطانیہ کی ایسیکس کاؤنٹی میں ساؤتھ اینڈ ایئر پورٹ پر ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان ایسیکس پولیس کے مطابق پولیس کو 4 بجے سہ پہر اطلاع ملی کہ طیارہ حادثہ کا شکار ہوا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا جس نے صورتِ حال پر قابو پایا۔
Leave A Comment