تجارتی محصولات کے دباؤ پر چین کا امریکہ کو دوٹوک جواب
تجارتی محصولات کے دباؤ پر چین کی جانب سے امریکہ کو دوٹوک جواب دیا گیا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ نے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ تجارتی محصولات کو دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ہم ایسی محصولات کی جنگ کے خلاف ہیں جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ چین کے، نہ امریکہ کے اور نہ ہی عالمی معیشت کے۔
واضح رہے چین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ممالک BRICS کی امریکہ مخالف پالیسیوں کی حمایت کریں گے، ان پر 10 فیصد اضافی ٹیرف (درآمدی ٹیکس) عائد کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ کوئی بھی ملک جو برکس کی امریکہ مخالف پالیسیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرتا ہے، اس پر 10 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس پالیسی میں کوئی استثنا نہیں ہوگا۔
Leave A Comment