سپین کے ایئر پورٹ پر جہاز میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد ہنگامی صورتحال، 18 افراد زخمی
سپین کے جزیرے مجروکا کے ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایئر پورٹ پر موجود مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھنے کی اطلاع پھیلی جسے بعدازاں غلط قرار دیا گیا تاہم ہنگامی اخراج کے دوران 18 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ریان ایئر کا یہ طیارہ پالما ایئرپورٹ سے مانچسٹر روانہ ہونے کیلئے تیار تھا کہ اچانک طیارے میں آتشزدگی افواہ پھیل گئی اور یہ تقریبا رات 12 بج کر 35 منٹ کا وقت تھا جس وقت ایمرجنسی سروسز کو طلب کیا گیا ۔
Leave A Comment