تازہ ترین

ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی کی انٹر میامی ٹیم فیفا کلب ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔پی ایس جی نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر انٹر میامی کو ایونٹ سے باہر کر دیا۔میچ کے تمام گول پہلے ہاف میں ہوئے، پی ایس جی کی جانب سے جواؤ نیویس نے 2 گول کیے۔

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔رونالڈو نے سعودی کلب النصر کے ساتھ 2 سالہ نئے معاہدے پر دستخط کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ میرے پاس کچھ پیشکشیں تھیں کہ میں کلب ورلڈ کپ میں کھیلوں، لیکن میں نے سوچا یہ کوئی معنی نہیں رکھتا، کیونکہ میرے لیے بہتر ہے کہ میں مکمل آرام کروں اور اچھی تیاری کروں۔ میرا مقصد ناصرف النصر کے لیے بلکہ پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے بھی مکمل طور پر تیار رہنا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement