سردار جی 3 کی پاکستان میں ریکارڈ توڑ اوپننگ
معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ کی نئی پنجابی فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تاریخی ریکارڈ قائم کردیا۔پنجابی فلم سردار جی 3 میں دلجیت دوسانجھ، نیرو باجوہ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر مرکزی کرداروں میں ہیں، فلم نے پاکستان میں ریلیز کے پہلے ہی دن تمام بھارتی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔یہ فلم 27 جون 2025ء کو صرف اوورسیز (بھارت کے سوا دیگر ممالک) میں ریلیز کی گئی اور پاکستان میں اس کی زبردست پذیرائی نے فلم سازوں کو حیران کر دیا۔پاکستان میں مہنگائی اور سنیما انڈسٹری کے زوال کے باوجود سردار جی 3 نے تقریباً 4.5 کروڑ روپے کا بزنس کیا اور نا صرف بھارتی فلموں بلکہ پنجابی فلموں میں بھی تاریخ رقم کی، اس فلم نے سلمان خان کی فلم سلطان کی پہلے دن کی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
اس حوالے سے ہانیہ عامر نے پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے، انسٹاگرام پر پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ آپ سب کی محبت نے سردار جی 3 کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچایا، یہ صرف آپ کی وجہ سے ممکن ہوا۔
Leave A Comment