فلپائن میں 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
فلپائن کے مشرقی جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کی شدت 6.5 میگنی ٹیوشڈ ریکارڈ کی گئی جو کہ زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں پیدا ہوا۔زلزلے کا مرکز عرض البلد 7.97° شمالی اور طول البلد 129.83° مشرقی تھا۔
زلزلے کے بعد تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعدد دیہی علاقوں میں ممکنہ نقصانات کی تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ فلپائن پیسفک رنگ آف فائر پر واقع ہے جو دنیا کے زلزلہ خیز ترین علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔
Leave A Comment