تازہ ترین

تیز رفتار کار کی ٹکر سے رکشہ سوار خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ شاہ کوٹ روڈ پیڑے والی سٹاپ کے نزدیک پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر رکشہ سے جاٹکرائی، حادثے میں رکشہ میں سوار خاتون اور بچہ موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement