میکسیکو کا امریکی ٹیرف پر جوابی اقدامات کا اعلان
میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ کے ساتھ خاطر خواہ معاہدہ نہ ہوا تو ان کی حکومت آئندہ ہفتے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کرے گی۔انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور ایلومینیم پر عائد کیے گئے نئے ٹیرف کو غیر منصفانہ اور یکطرفہ اقدام قرار دیا۔صدر میکسیکو کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت امریکی فیصلے سے پیدا ہونے والے تجارتی عدم توازن کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ملکی مفادات کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں تاہم اگر واشنگٹن سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرے تو ہم اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے موثر اقدام کرنے پرمجبورہوں گے۔
Leave A Comment