لاہور میں اچانک تیز آندھی ، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز میں سوار مسافروں کی چیخیں نکل گئیں
کراچی سے لاہورجانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کو شدید جھٹکے، تیز آندھی نے پرواز کو شدید متاثر کیا۔ پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیارے کو جھٹکے بھی لگے۔ مسافروں کی ڈر کے مارے چیخیں نکل گئیں۔ جہاز لینڈنگ پوزیشن میں آ چکا تھا۔ کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز تیز آندھی کے باعث شدید متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں طیارے کو کئی منٹ تک جھٹکے لگتے رہے اور مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پرواز لینڈنگ پوزیشن میں آچکی تھی کہ اچانک تیز آندھی کی زد میں آ گئی۔ خراب موسم کے باعث طیارے کو مسلسل جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے کئی مسافروں کی چیخیں نکل گئیں اور کیبن میں خوفناک صورتحال پیدا ہوگئی۔پائلٹ نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نامناسب موسم پر طیارے کو واپس موڑ لیا۔خراب موسم کے باعث اے ٹی سی نے طیاروں کو موسمیاتی وارننگ جای کر دی۔ طوفانی بارش اور آندھی کے باعث فلائٹ آپریشن جزوی متاثر ہے۔ذرائع اے ٹی سی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 9P-84 کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا، اسکردو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 454 کو منسوخ کر دیا گیا۔ گوانگزو سے لاہور آنے والی پروازکو بھی منسوخ کر دیا گیا۔کراچی سے لاہورآنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کو ملتان اتار دیا گیا۔ لاہور سے ابوظہبی اور کوالالمپور جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
Leave A Comment