تازہ ترین

جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں 7.5 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ زلزلہ  ڈریک پیسج میں آیا ،  یہ وہ سمندری علاقہ ہے جو جنوبی امریکہ اور انٹارکٹیکا کے درمیان واقع ہے۔ چلی کے صدر گیبریل بورک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’’ہم میگایانس ریجن کے تمام ساحلی علاقوں سے انخلا کی اپیل کرتے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ چلی اور ارجنٹینا کے جنوبی ساحلوں کے قریب آیا۔ زلزلے کا مرکز کیپ ہورن اور انٹارکٹیکا کے درمیان تھا جو سطح زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، اور اس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔چلی کے حکام نے ملک کے جنوبی ترین علاقے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ چلی کی نیشنل ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ ریسپانس سروس نے اعلان کیا کہ میگایانس ریجن کے ساحلی علاقے کو سونامی کے خطرے کے پیشِ نظر خالی کیا جائے۔

چلی کی ہائیڈروگرافک اور اوشیانوگرافک سروس کے مطابق متوقع ہے کہ زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی لہریں آنے والے چند گھنٹوں میں انٹارکٹک بیسز اور چلی کے جنوبی ترین شہروں تک پہنچ سکتی ہیں۔ چلی کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کو احتیاطاً 30 میٹر بلند محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ارجنٹائن کے شہر اُشُوایا جو دنیا کا جنوبی ترین شہر سمجھا جاتا ہے، وہاں مقامی حکام نے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی وہاں انخلا کی ضرورت پیش آئی۔

‘‘

Leave A Comment

Advertisement