تازہ ترین

کرپٹو کرنسی کے کنزیومر  90 لاکھ تک پہنچ گئے، کنزیومر ٹیکس دینے کو تیار ہیں لیکن ایف بی آر ٹیکس لینے پر تیار نہیں۔ کرپٹو کرنسی پر ٹیکس نافذ کیا جائے، ٹیکس محتسب  نے فیصلہ سنا دیا۔کرپٹو کرنسی پر ٹیکس لاگو نہ کرنے پر وفاقی ٹیکس محتسب برہم ہوئے اور کہا، کرپٹو کرنسی پر ٹیکس نہ لگانا ایف بی آر کی نا اہلی ہے۔ٹیکس محتسب  نے کہا  کرپٹو کرنسی  رکھنے والوں، اس کا لین دین کرنے والوں  سے ٹیکس وصولی شروع کی جائے۔آئندہ بجٹ میں کرپٹو کرنسی پر ٹیکس کے لیے مشاورت شروع کی جائے۔ٹیکس محتسب نے ہدایت کی کہ ٹیکس ماہرین اور ریگولیٹری ایجنسیز سے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس کے حوالے سے تجاویز لی جائیں ۔ٹیکس محتسب نے نوٹ کیا کہ پاکستان میں کرپٹو استعمال کرنے والوں  کی تعداد 90 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے کرپٹو  کنزیومرز اور اس کا لین دین کرنے والوں نے ٹیکس وصولی نہ کرنے پر ایف بی آر کے خلاف شکایت کی ہے۔ ٹیکس محتسب نے اس معاملہ کی سماعت کے دوران انکشاف کیا کہ  کرپٹو  کرنسی اسمتعمال کرنے والوں نے ایف بی آر کو ٹیکس ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
 
کرپٹو کرنسی صارفین پر ٹیکس نہ لگانے کے معاملے پر ایف بی آر کو نوٹسز جاری کیے گئے۔  ایف بی آر نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی پر ٹیکس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی  ایف بی آر نے ٹیکس محتسب کے دائرہ کار کو چیلنج کردیا ہے۔ایف بی آر نے فیڈرک ٹیکس اومبڈزمین کو سراہنے کی بجائے اختیارات کو  ہی چیلنج کر دیا ہے ۔ٹیکس محتسب نے قرار دیا کہ  ایف بی آر نے کرپٹو کرنسی پر ٹیکس کے معاملے پر نا اہلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement