کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق
کراچی کے علاقے ماڑی پور میں چاول گودام کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 8 سال کا بچہ سڑک پر بھیک مانگ رہا تھا، بچے کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ٹریلر تھانے منتقل کردیا گیا۔ بچہ اپنی بہن کے ساتھ سڑک عبور کر رہا تھا، حادثے میں بچی محفوظ رہی۔
Leave A Comment