ہری پور: تربیلا ڈیم کے دلدل میں کشتی میں پھنسے تمام 80مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا
تربیلا ڈیم میں مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی تاہم ضلعی انتظامیہ نے کشتی میں سوار خواتین اور بچوں سمیت تمام 80 مسافروں کو ریسکیو کرلیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث مسافروں سے بھری کشتی دلدل میں پھنس گئی۔کشتی مسافروں کو لے کر تورغر سے ہری پور آرہی تھی اور چاندنی چوک کے مقام پر دلدل میں پھنس گئی، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 80 مسافر سوار تھے جو ریسکیو آپریشن میں تاخیر کی وجہ سے 4 گھنٹے تک پھنسے رہے۔ مسافروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈنڈوں اور رسیوں کی مدد سے کشتی کو دلدل سے نکالنے کی کوشش کی۔
بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر اور ریسکیو ٹیمیں تربیلا جھیل کی جانب روانہ کردی گئی تھیں۔ریسکیو اداروں کی جانب سے ایک گھنٹے سے زائد آپریشن کے بعد تمام مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا اور انہیں بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دلدل میں پھنسی کشتی سے 20 سے زائد مسافروں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ کشتی پانی کی سطح کم ہونے پر تربیلا جھیل میں پھنس گئی تھی۔
Leave A Comment