لوئر دیر : گاڑی کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق، بچوں اور خواتین سمیت 12 زخمی
لوئر دیر میں میدان چینار کوٹ کے مقام پر ڈبل سیٹر گاڑی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ بچوں اور خواتین سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 نے بتایا کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لعل قلعہ ہسپتال منتقل کر دیا، ڈاکٹرز کی ہدایات پر شدید زخمیوں کو تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ زخمیوں میں 5 سالہ فہد، 28 سالہ شعیب، 8 سالہ زید، 6 سالہ طارق، 10 سالہ حارث شامل ہیں، ان کے علاوہ ایک 11 سالہ، 10 سالہ، 11 سالہ، 33 سالہ اور 11 سالہ شامل ہیں۔جاں بحق افراد میں 11 سالہ ابوحرین اور زوجہ شیر زمان شامل ہیں، گاڑی کمبڑ میدان سے تاران گاؤں جا رہی تھی۔
Leave A Comment