تازہ ترین

کامونکی میں ٹریفک حادثے کے دوران 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کامونکی میں کوٹ بلال کے قریب موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی کے تصادم میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا ہے، پولیس اہلکار روات ٹریننگ سینٹر سے عید منانے گھروں کو آئے تھے۔متوفیان کی شناخت عثمان، حسن علی اور طیب خان کے نام سے ہوئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق تتلے عالی کے علاقوں کنگر والی، کوٹ نثار شاہ سے تھا۔

Leave A Comment

Advertisement