ملائیشیا میں گیس کی پائپ لائن میں زوردار دھماکہ، قریبی گھر آگ کی لپیٹ میں آگئے
ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا جس سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 23 منٹ پر ملائیشیا کے سیلنگور کے علاقے پوچونگ میں گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔ گیس پائپ لائن دھماکے کے باعث لگنے والی آگ کی لپیٹ میں قریبی گھر بھی آئے۔ حکام نے اطلاع دی ہے کہ کچھ افراد گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔بچائے گئے متاثرین کو امداد کے لیے پوترا ہائٹس مسجد کے ایک عارضی مرکز میں لے جایا جا رہا ہے۔ آگ سے جھلسنے والے افراد طبی امداد کے منتظر ہیں۔
آتشزدگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ آگ کافی بڑے پیمانے پر لگی ہے جو دور سے بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
Leave A Comment