تازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ روز واشنگٹن حملے میں زخمی ہونیوالی ایک خاتون گارڈ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں غیر قانونی طور پر آنے والے افراد مشکلات پیدا کرتے ہیں، نیشنل گارڈز پر حملہ کرنے والے کی حالت تشویشناک ہے، حکام سے غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق تفصیلی بات کی۔گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونیوالی خاتون اہلکار نے دم توڑا، ہمارے سکیورٹی اہلکار ملک کی خدمت کر رہے ہیں، وینزویلا کو حد میں رکھنے کیلئے جلد کارروائی کریں گے، کچھ دیر قبل مزید طیاروں کا آرڈر دیا ہے۔ امریکا کے پاس دنیا کی مضبوط فوج اور آلات ہیں، بی2 طیاروں کے پائلٹس سے ملاقات کی، یہ ٹام کروز جیسے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement