تازہ ترین

واشنگٹن میں مسلح شخص نے وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوائنٹ پر فائرنگ کردی، امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے تاہم سرکاری طور پر اسکی تصدیق نہیں کی گئی۔ فائرنگ کرنیوالا شخص سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مارا گیا، ملزم کی شناخت نیسائربیسٹ کےنام سےکی گئی، تعلق ریاست میری لینڈ سے تھا۔ ملزم ذہنی مسائل کا شکار رہا تھا، پہلےبھی سیکرٹ سروس اہلکاروں سے الجھ چکا تھا۔ سیکریٹ سروس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا راہ گیر بھی چل بسا تاہم واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کےمطابق شام 6 بجے کےقریب پیش آیا، فائرنگ کے سبب وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کرنا پڑا تھا تاہم بعد میں لاک ڈاون ختم کردیا گیا۔ کئی صحافیوں کا کہنا ہےکہ وائٹ ہاؤس کے باہر 30 گولیاں چلائی گئیں، فائرنگ کے بعد اسنائپرز کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر تعینات کردیاگیا نارتھ لان میں جمع صحافیوں سے کہا گیا کہ وہ پریس بریفنگ روم میں چلے جائیں۔فائرنگ کے وقت کئی میڈیا چینلز کے صحافی لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے اور فائرنگ کی آوازیں کیمرے میں محفوظ ہوگئیں۔

Leave A Comment

Advertisement