کوئٹہ: ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ڈی آئی جی کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ملزم ایان احمد کی گرفتار ی کیلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے۔