انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ، 8 افراد جاں بحق
انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایئربس ہیلی کاپٹر، جو مقامی کمپنی میتھیو ایئر نوسانتارا کی ملکیت تھا، صبح مغربی کلیمنتان صوبے میں پرواز بھرنے کے تقریباً پانچ منٹ بعد ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا۔سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق، ہیلی کاپٹر میں سوار تمام آٹھ افراد مرد تھے، جن میں ایک ملائیشین شہری بھی شامل تھا۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے طیارے کے حادثے کی جگہ کا سراغ لگا لیا ہے، اور فیلڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔امدادی ٹیموں نے ایک گھنے جنگل اور دشوار گزار پہاڑی علاقے میں لاشیں تلاش کر لیں، لاشوں کو صوبائی دارالحکومت پونتیانک منتقل کیا جا رہا ہے۔
Leave A Comment